امریکی حکومت شٹ ڈاؤن سے بچ گئی
Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
امریکی ایوان نمائندگان نے حکومت کو شٹ ڈاؤن سے بچانے کے لیے ملک کے عارضی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ہمارے نمائندے کےمطابق امریکی ایوان نمائندگان نے ایک سو ستانوے کے مقابلے میں دوسو تیس ووٹوں سے سولہ فروری تک کے لیے عارضی بجٹ کی منظوری دی۔رپورٹ کے مطابق حکومت کے عارضی بجٹ پر ایوان میں خاصی بحث ہوئی اور ڈیموکریٹ ارکان ڈیکا قانون کے دائرے میں آنے والے تارکین وطن کی حمایت میں ایک شق بجٹ میں شامل کرانا چاہتے تھے تاہم وہ ایسا نہیں کراسکے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عارضی بجٹ پر رائے شماری سے قبل ایوان نمائندگان پر زور دیا تھا کہ وہ اس بل کی منظوری دے کیونکہ یہ بل امریکی فوج کے لیے بہت ہی اہم ہے۔