ترکی کا جنگی طیارہ تباہ، ترک فوجیوں کے حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک
Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
شام میں کرد ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب صوبے کے عفرین علاقے میں ترکی کے ایک جنگی طیارے کو سرنگوں کر دیا گیا ہے۔
مھر خبر رساں ایجنسی نے اسوتنک کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عفرین پر ترک جنگی طیاروں کے حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عفرین کے اطراف میں حمامہ گاؤں میں ترک فوج اور کردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ کردوں نے ترک فوج کے حملے کو حمامہ اور فستل گاؤں میں ناکام بنا دیا ہے اور ترک فوج کو کئی علاقوں میں پسپائی کا سامنا ہے۔
شام کے شمالی شہر عفرین پر ترکی کے فوجی حملے جاری ہیں جبکہ شام کے کردوں کے جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کردوں نے ترکی کے ایک جنگی طیارے کو سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابھی تک امریکا کی جانب سے باقاعدہ اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آيا ہے۔