Jan ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا اعتراف

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ملک میں خواتین کے ساتھ بدترین امتیازی سلوک اور تشدد کا اعتراف کیا ہے۔

ہیلری کلنٹن نے اپنی کتاب واٹ ہیپنڈ میں لکھا ہے کہ سن دو ہزار سولہ کے الیکشن میں ان کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ ایک عورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کے ساتھ جنسی تعصب اور نفرت بڑے پیمانے پر رائج ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکی سیاست کے میدان میں عورت کا ہونا انتہائی دشوار، طاقت فرسا اور حقارت آمیز ہے۔
حکومت امریکہ دنیا بھر میں اپنی مخالف حکومتوں پر خواتین کے خلاف تشدد کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بناتی ہے لیکن امریکی سول سوسائٹی سے وابستہ اداروں کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت امریکہ کی پالیسیوں کی وجہ سے خود اس ملک کی خواتین کو دوسرے ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
جنسی تشدد اور غیر اخلاقی حرکات کا ارتکاب امریکہ میں خواتین کے خلاف تشدد کی بدترین مثالیں ہیں۔

ٹیگس