شیخ ابراهیم زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرے
نائجیریا کی اسلامی موومنٹ نے ایک بار پھر پر امن احتجاجی مظاہرے کر کے نائجیریا کے شیعوں کے قائد آیت اللہ ابراهیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
پریس ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان عبداللہی موسی نے کہا کہ نائجیریا کے عوام نے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں حکومت سے آیت اللہ ابراهیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شیخ زکزکی کی صحت کے بارے میں یقین دہانی کرائے جانے کے باوجود جیل میں ان کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے 13 دسمبر 2015 کو زاریا شہر کی امام بارگاہ پر حملہ کیا اورآیت اللہ ابراهیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔ اس حملے میں شیخ زکزکی کے 3 بیٹے اور بہت سے افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
نائجیریا کی عدالت کی جانب سے آیت اللہ ابراهیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے حکم کے باوجود فوج اور حکومت انھیں آزاد کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے حالانکہ آ یت اللہ ابراهیم زکزکی کی صحت بھی بہت خراب ہے۔