Feb ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • سوڈان میں 300 سے زائد بچے رہا

دنیا بھر میں تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے غیر قانونی اورغیر انسانی اقدامات کی وجہ سے لاکھوں بچے یا تو اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا پھر انھیں مختلف قسم کی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جنوبی سوڈان میں مختلف مسلح گروپوں نے اپنے پاس موجود 300 سے زائد ایسے بچوں کو رہا کر دیا ہے جو ان گروپوں میں بطور فوجی شامل تھے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس مقصد کے لیے منعقد ہونے والی خصوصی تقریب کے دوران ان بچوں کو باقاعدہ غیر مسلح کیا گیا اور انہیں سویلین کپڑے فراہم کیے گئے۔

بیان کے مطابق ان بچوں کو نفسیاتی مدد اور مشاورت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ بچے ان 700 بچوں میں شامل ہیں جنہیں آئندہ چند ہفتوں میں رہا کیا جانا ہے۔

ٹیگس