شمالی اور جنوبی کوریا میں پہلی اعلی سطحی ملاقات
جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے اعلی عہدیدار سے سیول میں ملاقات کی ہے۔
دونوں ملکوں کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب دونوں کے درمیان اس طرح کی اعلی سطحی ملاقات ہوئی ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان اور شمالی کوریا کی سپریم پیپلز اسمبلی کے چیرمین کم اونگ نم کی آپس میں ملاقات ہوئی ہے شمالی کوریاکا اعلی سطحی وفد سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سیئول کے دورے پر گیا ہے شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ اس کا ایک اعلی سطحی وفد جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کے ساتھ ملاقات کرے گا جس میں سرمائی اولمپک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شمالی کوریا کی سپریم پیپلز اسمبلی کے چیرمین کم اونگ نم ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی چھوٹی بہن کم یو جونگ کے ہمراہ گزشتہ روز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے تھے۔سپریم پیپلز اسمبلی کے چیرمین کم اونگ نم کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے بعد ملک کا سب سے با اثر عہدیدار سمجھا جاتا ہے۔