Feb ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کے صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت

شمالی کوریا کے رہنما نے جنوبی کوریا کے صدر کو پیانگ یانگ کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی یونھاپ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ذاتی مراسلے میں جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کا مراسلہ ان کی بہن نے جنوبی کوریا کے صدر کو پیش کیا ہے جو سرمائی اولمپک کی تقریبات میں شرکت کے لیے ان دنوں سیول کے دورے پر ہیں۔انیس سو پچاس میں دونوں کوریاؤں کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد سے شمالی کوریائی رہنما کے خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا دورہ جنوبی کوریا ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون  اور جنوبی کے درمیان صدر مون جائے ان کے درمیان ملاقات کی صورت میں، دونوں ملکوں کے درمیان اس سطح کی یہ پہلی ملاقات ہوگی ۔شمالی کوریا کا ایک اعلی سطح وفد سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے جنوبی کوریا کے دورے پر جہاں دونوں ملکوں کے اعلی عہدیداروں کے درمیان کئی ملاقاتیں  ہوچکی ہیں۔

 

ٹیگس