Feb ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاؤس اور ٹلرسن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں اور حکومت امریکہ کے بعض عہدیداروں کے درمیان رقابت مزید بڑھتی جا رہی ہے اور امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے اپنی وزارت کے امور میں ہونے والی مداخلت پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے اپنے کردار کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جراڈ کوشنر اور امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر مک مسٹر اور اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے چار وزیر خارجہ نہیں ہو سکتے۔ٹلرسن نے کہا کہ کوشنر فلسطین اور اسرائیل سے متعلق امور کے انچارج ہیں مگر بعض اوقات وہ میکسیکو اور چین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کے بارے میں مداخلت کرنے لگتے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دفتر کے سربراہ جان کیلی نے بھی خارجہ پالیسی کے مسائل کے حوالے سے کوشنر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکہ میں وزیر خارجہ اور دیگر حکام کے درمیان اختلافات اس حد تک شدت اختیار کر گئے ہیں کہ ٹلرسن مستعفی ہونے کے بارے میں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ ان کی جگہ پر کسی اور کے انتخاب کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

ٹیگس