Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ نسل پرست

امریکا میں اسوشی ایٹڈ پریس کےایک حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی صدر نسل پرست ہیں۔

سروے میں رائے دینے والے افراد میں سے 57 فیصد نے اظہار کیا کہ ٹرمپ کی مسلمانوں کے بارے میں پالیسی اچھی نہیں ہے جبکہ 56 فیصد افراد نے اظہار کیا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں ہسپانوی نژاد امریکیوں کے لیے اچھے نتائج نہیں دے رہی ہیں۔

سروے میں ایک تہائی افراد نے اظہار کیا کہ افریقی نژاد امریکیوں کے لیے ٹرمپ کی پالیسیاں اچھی نہیں ہیں اور ان کے نسل پرست ہونے کا تاثر زور پکڑتا جا رہا ہے۔

امریکا کی کل آبادی کے نصف حصے سے اس سروے میں رائے لی گئی تھی جن میں سیاہ فام اور ہسپانوی نژاد امریکی بھی شامل تھے۔

سروے میں صرف 35 فیصد سفید فاموں کو ملک کی سمت درست لگتی ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے سروے کے نتائج پر فوری تبصرے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں ٹرمپ سب سے زیادہ متنازع صدر ہیں اور ان کے خلاف نہ فقط امریکہ میں بلکہ دنیا کے گوشہ و کنار میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو امریکہ کی رسوائی کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ پر جنسی اسکینڈل کے بھی بے پناہ الزامات عائد ہو چکے ہیں۔

ٹیگس