القاعدہ نے ذمہ داری قبول کرلی
Mar ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت واگا دوگو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کرلی ہے۔
برکینا فاسو میں جمعے کے روز دہشت گردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک اور پچاسی زخمی ہو گئے تھے۔القاعدہ سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اقوام متحدہ اور دنیا کے بہت سے ملکوں نے برکینافاسو میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔یہ حملے ایسے وقت میں کئے گئے ہیں کہ جب برکینا فاسو سمیت افریقہ کے ساحلی ملکوں کو لاتعداد سیکورٹی اور سیاسی مسائل کا سامنا ہے۔افریقی ساحلی ریجن میں مغربی ملکوں کی موجودگی اور مداخلت نے ان ملکوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔