Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ سے چین کا مطالبہ

چین نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کو شمالی کوریا کے ہتھیار بنانے کے منصوبے میں مدد کرنے والی کشتیوں پر پابندی لگانے کو اپنی تحقیقات مکمل ہونے تک روکنے کی درخواست کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ بیجنگ کو معاملے میں تحقیقات کے لیے وقت در کار ہے کیونکہ خلاف ورزی کرنے والے جن عالمی پورٹس اور بلیک لسٹ ٹریڈنگ کمپنیوں پر پابندی کا کہا جا رہا ہے ان کے پاس بڑی تعداد میں کشتیاں اور جگہیں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ واشنگٹن نے غیر ملکی تاجروں کی شمالی کوریا کی مدد کرنے کی رپورٹس پر اقوام متحدہ سے درخواست کی تھی کہ یہ کم جونگ، ان کے نیوکلیئر اور میزائیل ڈویلپمنٹ پروگرام کو روکنے کے لیے اس پر تیل اور دیگر تجارتی اشیاء کی در آمد پر پابندی کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ چین، شمالی کوریا اور اس کی زیادہ تر تجارت کا کئی دہائیوں سے سفارتی محافظ ہے ۔

ٹیگس