امریکہ پر جوابی ایٹمی حملہ کریں گے، روسی صدر
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کے خلاف ایٹمی حملے کے بارے میں چند روز قبل دیئے جانے والے بیان کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو صرف حملے کے جواب میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ روس کی ایٹمی اسٹریٹیجی، جوابی حملوں پر استوار ہے اور میزائل حملوں کے جواب میں ماسکو ایٹمی ہتھیار چلانے کا حق اپنے لیے محفوظ رکھتا ہے۔
روسی صدر نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایٹمی ہتھیار صرف جوابی حملے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
ولادیمیر پوتین نے کہا کہ روس نے امریکہ کی طرح کسی بھی ملک کے خلاف آج تک ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیے۔