Mar ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا زر خرید

وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں۔

وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ امریکا کی کٹھ پتلی ہیں انہوں نے کہا کہ زید رعد ایک ناسور بن چکے ہیں انہیں ہم پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

صدر نکولس مادورو نے مزید کہا کہ دائیں بازو والے ان کی حکومت کو سبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر دائیں بازو کا فاشسٹ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا زر خرید ہے وہ ہمارے ملک میں اپنی ساکھ کھوچکا ہے ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ زید رعد نے بدھ کو کہا تھا کہ وینزویلا میں انسانیت کے خلاف جرائم میں سیکیورٹی فورسز ملوث ہیں اور وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

ٹیگس