امریکا کے صدارتی انتخابات میں یہودیوں کی دخل اندازی
Mar ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس نے نہیں بلکہ شاید یہودیوں نے دخل اندازی کی ہو۔
ایک انٹرویو میں روسی صدر نے کہا کہ ممکن ہے مداخلت کرنے والوں کے پاس گرین کارڈ ہو یا امریکا نے اس کام کے لیےانہیں رقم دی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تاتاریوں، یوکرائنیوں یا یہودیوں نے 2016 کےصدارتی انتخاب میں دخل اندازی کی ہوگی۔ روس صدر نے صحافیوں سے سوال کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا کہ روسی حکام نےاس کی اجازت دی ہوگی۔ دخل اندازی کرنے والوں کی روسی شہریت تھی تو اسے بھی چیک کیا جانا چاہیے۔ ممکن ہے مداخلت کرنے والےدوہری شہریت کےحامل ہوں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں روس پر الزام ہے کہ اس نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی تاہم روس کا کہنا ہے کہ اگر روس نے روس نے مداخلت کی ہے تو ہمیں دستاویزی ثبوت فراہم کریں۔