روس: ایرو بیلیسٹک ہائپر سونک میزائیل کا کامیاب تجربہ
گذشتہ روز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس ایسے نیوکلیئر ہتھیار بنا رہا ہے کہ جو دنیا میں کہیں بھی اپنے دشمن کو بے رحمی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے ہفتے کے دن ایرو بیلسٹک ہائپر سونک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
کنزال نامی اس ہائپر سونک میزائیل کو ایک مگ ۳۱ جنگی طیارے کے زریعے داغا گیا جس نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائیل جیٹ طیارے سے منسلک ہے اور اس طیارے نے اڑان بھرنے کے بعد میزائیل داغا ہے۔
کنزال میزائیل زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تجربہ ایک ویسے وقت کیا گیا ہے جب گذشتہ روز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس ایسے نیوکلیئر ہتھیار بنا رہا ہے کہ جو دنیا میں کہیں بھی اپنے دشمن کو بے رحمی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔