Jun ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے وعدہ صادق تین کے ایک اور مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے وعدہ صادق تین کے ایک اور مرحلے کے آغاز میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے مختلف فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔ رپورٹوں اور سٹیلائٹ تصاویر اور سوشل میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے۔
ایرانی میزائل مقبوضہ فلسطین میں ٹھیک اپنے ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کے دشمن کے دعووں کے باوجود سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی جانب سے فائر کئے جانے والے تابڑ توڑ میزائل حملوں سے غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے اور سارے مقبوضہ علاقوں میں ہلچل مچي ہوئی ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صیہونی فوجی مراکز اور فوجی صنعتی مراکز پر حملے کئے ہیں۔ صیہونی ڈیفنس سسٹم بے بس نظر آرہا ہے۔

ٹیگس