Jul ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran

ایران کی جانب سے حیفا میں صہیونی آئل ریفائنری پر میزائل حملوں کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: عبرانی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے وعدہ صادق تین آپریشن میں میزائل حملے کرکے حیفا کی اہم ترین ریفائنری بازان کو شدید نقصان پہنچایا اور ریفائنری کی فعالیت مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔ صہیونی ٹیلی ویژن نے حملے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی نشر کی ہیں، جن میں حملے کے بعد دھواں اور آگ کے شعلے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ حیفا کی اس ریفائنری پر ایران نے براہ راست میزائل حملہ کیا۔ حملے کے فورا بعد صنعتی زون میں الرٹ جاری کردیا گیا، اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔
صہیونی ٹی وی کے مطابق،  ریفائنری کی مکمل مشینری اور اسٹوریج یونٹس بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ حیفا ریفائنری اسرائیل کے توانائی نظام کا کلیدی مرکز سمجھی جاتی ہے۔ اس کی بندش سے صرف صنعتی شعبے بلکہ روزمرہ زندگی پر بھی گہرے اثرات پڑے ہیں۔

ٹیگس