Mar ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بم دھماکوں کا مشتبہ ملزم ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں بم دھماکوں میں ملوث مشتبہ ملزم نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم نے ریاست کے صدر مقام آسٹن میں پولیس کی کارروائی کے دوران خود کو ہلاک کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے راؤنڈ راک علاقے میں محاصرہ کیا تو گاڑی میں سوار ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے گاڑی کو دھماکے سے اڑا لیا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے  فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم نے رواں ماہ وقفے وقفے سے مختلف مقامات پر 5 دھماکے کئے۔ ملزم پارسل بیگ میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے دھماکے کرتا تھا ۔ ان بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس