Mar ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی جانب سے سعودی عرب پر یمنی فوج کے حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کی شام جاری کئے جانے والے ایک بیان میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل داغے جانے کی مذمت کی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے سعودی جارحیت کے جواب میں پیر کی صبح  ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ، عسیر کے ابہا ایئرپورٹ اور جیزان میں سعودی فوجی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر یمنی فوج کے میزائل حملوں کی مذمت ایسے وقت میں کی ہے جب پچھلے تین برس کے دوران اس کونسل نے ایک بار بھی یمن کے خلاف سعودی جارحیت کی مذمت نہیں کی ہے۔
سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے محض کچھ گھنٹے بعد جاری کیا گیا۔
محمد بن سلمان نے منگل کی شام اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں ایک ارب ڈالر کا چیک پیش کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مسکراتے ہوئے چیک وصول کیا تھا اور تین سال سے جاری سعودی جارحیت کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر امداد رقم دینے پر محمد بن سلمان کی قدردانی کی تھی۔

ٹیگس