Mar ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کے امریکی الزامات مسترد

روس نے طالبان کو روسی ہتھیار فراہم کرنے کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

افغانستان کے لیے روسی مندوب ضمیر کابولوف نے کہا ہے کہ طالبان اور ماسکو حکومت دونوں نے اس امریکی بیان کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ روس انتہا پسند تحریک کے لیے ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔

روسی مندوب ضمیر کابولوف کا ماسکو میں ایک بیان میں کہنا تھا کہ روس اور طالبان کے نمائندوں کے مابین گفتگو ہوئی جس میں نمائندوں نے امریکی الزامات کو مسترد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے بات چیت کئے بغیر افغانستان میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے الزام عائد کیا تھا کہ روس طالبان کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

ٹیگس