Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے،روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے شام میں امریکی فوج کی موجودگی کو غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ یہ بات نظرانداز نہیں کی جانی چاہیے کہ امریکہ نے اپنی فوجیں غیر قانونی طور پر شام میں داخل کی ہیں اور اس کی فضائی کارروائیاں بھی غیر قانونی ہیں۔انہوں نے امریکا  کی سرکردگی میں قائم داعش مخالف اتحاد کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدامات اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہیں جس میں ملکوں کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ شام میں صرف فوجی اڈوں کے قیام پر اکتفا نہیں کر رہا بلکہ حکومتی مراکز بھی قائم کر رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ شام کی تقسیم نہیں چاہتے تاہم وہ اس حوالے سے ہماری تشویش دور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ٹیگس