Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • نیپال اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات

نیپال کے وزیراعظم نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگرس کے صدرراہل گاندھی سے ملاقات کی۔

نیپال کے وزیراعظم پی شرما ’اولی‘ نے کل شام نئی دہلی میں اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نریندرمودی نے سات لوک کلیان مارگ پر واقع رہائش گاہ پر مسٹر اولی کا استقبال کیا۔ دونوں لیڈروں کے مابین خوشگوار ماحول میں ہند۔نیپال کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

نیپالی وزیراعظم نے اس سے پہلے کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور راجیہ سبھا میں کانگریس نائب لیڈر آنند شرما بھی موجود تھے۔ دونوں فریقوں کے مابین ہندوستان نیپال کے تعلقات کو بہتر بنانے کے تعلق سے بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ نیپال کے وزیر اعظم کل ہندوستان کے تین روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچے۔ مسٹر اولی نے ایک بزنس پروگرام میں شرکت کی اور نیپالی سفارتخانہ کے نیپالی شہریوں سے ملاقات کے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔

ٹیگس