بچوں سے جنسی زیادتی پوپ فرانسس کی معافی
Apr ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
بچوں سے زیادتی کو نظرانداز کرنے والے چلی کے بشپ کے دفاع پر پوپ فرانسس نے معافی مانگ لی ۔
پوپ نے اپنے خط میں کہا کہ سچی اور صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب بشپ جوآن بیروس کو پرکھنے میں سنگین غلطی ہوئی۔ پوپ فرانسس نے اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے آرچ بشپ کو چلی بھیجا تھا۔
بشپ جوآن بیروس بچوں سے زیادتی کے مجرم پادری فرانڈو کرادیما کے منظور نظر تھے، مجرم پادری کے منظور نظر پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے پوپ نے جوآن بیروس کو 2015 میں بشپ تعینات کیا تھا، پوپ نے زیادتی کو نظر انداز کرنے والے بشپ پر اعتراضات کو بے بنیاد کہہ کر مسترد کردیا تھا۔