نتن یاہو صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا دشمن، پوپ کے لبنان پہنچنے پر اسرائیل نے کی بمباری
Dec ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
پوپ کے لبنان پہنچنے کے ساتھ ہی جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت نے جارحیت کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: کیتھولک عیسائیوں کے پیشوائے اعظم پوپ لئو چہاردہم اتوار کی شام لبنان کے دورے پر بیروت پہنچے۔ ان کے لبنان پہنچنے کے ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ المنار کے مطابق صیہونی حکومت نے پوپ لئو چہاردہم کے دورہ لبنان کے موقع پر جنوبی لبنان کے علاقے شبعا کے محلہ الوسطانی پر حملہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے کے ساتھ ہی صیہونی دشمن کے ایک ڈرون نے مارون الراس پر حملہ کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی خبر دی ہے کہ شہر بیت لیف کے مضافات میں واقع وادی مظلم پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جاسوس طیاروں نے حملے کئے ہیں۔