تاجیکستان میں (ECO) وزراتی کونسل کا اجلاس شروع
Apr ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں آج بروز منگل اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی 23ویں وزراتی کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی اعلی سطحی ایرانی وفد کے ہمراہ شریک ہیں.
23ویں ای سی او وزراتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر رکن ممالک 2025 ویژن اور ماضی کے اجلاس میں طے پانے والے معاہدوں کا جائزہ لیں گے.
اقتصادی تعاون تنظیم ایک دس رکنی علاقائی تنظیم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پاکستان، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغستان، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان اس کے رکن ممالک ہیں.
اس اجلاس میں ای سی او کے 2025 ویژن کی منظوری اور ترقی، پائیداری، علاقائی سالمیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا.