Apr ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • جنوبی اورشمالی کوریا میں قربتیں

روایتی حریف جنوبی کوریا اور شمالی کوریا قریباً 70 سال بعد جنگ کے باقاعدہ خاتمے پر رضامند ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے حکام کے درمیان نامعلوم مقام پر ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی ہے جس میں کئی دہائیوں سے جاری جنگ کو مستقبل ختم کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی تھی۔

سخت گیر حریفوں کے درمیان برف ایسے وقت میں پگھلی جب امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جب کہ جوہری ٹیکنالوجی کو وسیع کرنے پر شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی جانب سے کئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان 27 اپریل کو تاریخی دورے پر جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ 1950ء سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ حریف ملک جنوبی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھیں گے، شمالی کوریا کے سربراہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران اپنے دادا کے جنم دن کی تقریبات بھی منائیں گے۔

واضح رہے کہ 1950ء میں ایک تنازع  نے جنگ کی صورت اختیار کرلی تھی جس میں لاکھوں کوریائی ہلاک ہوئے۔

 

ٹیگس