Apr ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • مغرب کیمیائی حملے کے شواہد تبدیل کر رہا ہے، روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کا کہنا تھا کہ دوما میں رونما ہونے واقعے میں تحریف کیے جانے کے متعدد معاملات سامنے آئے ہیں جن پر روس ہرگز خوش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے متعلق حقائق میں تبدیلی اور تحریف کا مغربی ملکوں کے عہدیداروں کے بیانات اور تقریروں میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مغربی ملکوں کو کیمیائی مواد کے استعمال پر پابندی کی عالمی تنظیم او، پی، سی، ڈبلیو کی تحقیقات میں مشکلات پیدا کرنے سے باز رہنا چاہیے۔
ماریا زاخارووا نے کہا کہ شام کی حکومت اور روس کے فوجی دستے عالمی تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے چودہ اپریل کو کیمیائی حملوں کا الزام لگا کر دمشق پر میزائلوں سے حملہ کر دیا تھا۔

ٹیگس