Apr ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کا از سرنو جائزہ لینےکی گنجائش نہیں: روس

روس نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران اورعالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کا از سرنو جائزہ لینےکی گنجائش نہیں ہے۔

روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو ختم کرنے سے نہ صرف عالم امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ این پی ٹی کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے.

انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی اور فرانسیسی صدور کے حالیہ مؤقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس بارہا اس موقف کا اعلان کرچکا ہے کہ جوہری معاہدے کا از سرنو جائزہ لینا یا اس سے متعلق جدید مذاکرات کرنے کی گنجائش نہیں ہے.

روسی ترجمان نے کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ جب تک تمام فریقین اس پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ہم بھی اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔ جوہری معاہدہ سفارتکاری اور سیاسی کاوشوں کا نتیجہ ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک سے کہا ہے کہ وہ 12 مئی تک جوہرے معاہدے پرنظر ثانی کرے ۔

امریکی صدرکے بیان پرایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ علیحدگی کا بھرپور جوابی ردعمل دیا جائے گا جس میں ایران کی بھی جوہری معاہدے سے علیحدگی اور یورنیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنا بھی شامل ہے۔

ٹیگس