Apr ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر داخلہ مستعفی

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے برطانوی وزیر داخلہ ایمبررڈ کا استعفا منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق امبررڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کمیٹی کے سامنے تارکین وطن کے حوالے سے حقائق چھپائے۔

امبررڈ نے برطانوی اخبار میں اپنا خط شائع ہونے کے بعد استعفا دیا، جس میں انہوں نے پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کا ٹا رگٹ طے کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی میں امبررڈ نے ایسے کسی بھی ٹارگٹ کی تردید کی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزامے نے برطانوی وزیر داخلہ امبررڈ کا استعفیٰ قبول کر لیا جبکہ امبررڈ کو آج کمیٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔

ٹیگس