پاکستان: خیبر پختونخوا میں دہشت گردانہ حملہ، 5 پولیس افسران جاں بحق
Jan ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 5 پولیس افسران جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کی گاڑی پر ہوئے اس حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔
صوبۂ خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیس کی گاڑی پر بم حملہ ہوا جس میں 5 پولیس افسران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔