May ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • افغان بچوں کے قتل عام کی مذمت

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے ایک بیان میں افغانستان کے صوبے قندھار میں دہشت گردانہ حملے میں گیارہ بچوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کے بیان میں تمام متحارب فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں کسی بھی طرح سے عام شہریوں خاص طور سے بچوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔صوبہ قندھار کے ضلع دامان میں ایک خود کش حملہ آور نے غیر ملکی سیکورٹی فورس کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں گیارہ بچوں سمیت بیس افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ کابل اور قندھار کے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک جاری کرکے ان دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت اور قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں خودکش اور دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس