امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں تیرہ افراد ہلاک
May ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائلینس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے چوہتر واقعات ریکارڈ پر آئے۔ان واقعات میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کے واقعات ٹیکساس، فلوریڈہ، پینسلوانیا، مشیگن، الاباما اور لوئیزیانا میں پیش آئے۔امریکہ میں سالانہ کئی ہزار لوگ فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔
اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ کی کوئی بھی حکومت ملک میں اسلحہ پر قابو پانے کے لیے قانون سازی نہیں کرپاتی۔