May ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • سابق امریکی صدر بش کو جوتا مارنے والے صحافی کی عوامی مقبولیت

امریکہ کے سابق صدر جارج بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی منتظر زیدی نے اپنی عوامی مقبولیت کے پیش نظر عراق میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی ذرائع  کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش پر 2008ء میں اپنے دونوں جوتے اچھالنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی کونسل برائے نمائندگان کے الیکشن رواں ماہ 12 مئی کو ہونے جا رہے ہیں۔

عراقی صحافی منتظر زیدی کو بش پر جوتے اچھالنے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی اور اس کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی۔

المنتظر الزیدی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انتخابی مہم میں عراقی صحافی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی المنتظر الزیدی کی حمایت میں مہم جاری ہے۔

واضح رہے کہ عراقی صحافی المنتظر الزیدی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق امریکی صدر بش پر عراق کے حوالے سے جارحانہ پالیسی اختیار کرنے اور عراقی عوام کا خون بہانے پر احتجاج  کرتے ہوئے اپنے دونوں جوتے یکے بعد دیگرے پھینکے تھے ۔

عراقی صحافی کو اس جرم کی پاداش میں 9 ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑی تھی۔ کسی بھی بین الاقوامی سیاسی شخصیت پر جوتا پھینکنے کا یہ پہلا واقعہ تھا جس کے بعد سے سیاست دانوں اور رہنماؤں پر جوتا پھینکنے کا رجحان پیدا ہوگیا ۔

ٹیگس