May ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کی حمایت میں روس اور چین کا بیان

روس اور چین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایٹمی معاہدے کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس اور چین نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کے مطابق ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس بیان میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ تمام فریقوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے کا تحفظ اور اس پر عمل کئے جانے کی ضرورت ہے۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس اور چین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کے مطابق ایران میں جوہری پروگرام کی نگرانی سے متعلق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے کلیدی کردار کی حمایت کرتے ہیں اور وہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کی اس تاکید کا خیرمقدم کئے جانے کے خواہاں ہیں کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کیا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے کہا ہے کہ این پی ٹی معاہدے میں شامل ایک سو بیس سے زائد رکن ممالک نے بھی ایٹمی معاہدے کا دفاع کئے جانے کی حمایت کی ہے۔

ٹیگس