May ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • صدر پوتین نے چوتھی بار عہدے کا حلف اٹھالیا

ولادی میر پوتین نے چوتھی بار روس کے صدر کی حثیت سے اپنی عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

روسی صدر کی تقریب حلف برداری کریملن میں منعقد ہوئی جس کے دوران ولادی میر پوتین نے ملکی آئین سے وفاداری، عوام کی خدمت اور سرحدوں کے دفاع کا حلف اٹھایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ولادی میر پوتین نے کہا کہ ملک کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ہماری ذمہ داریاں بہت سنگین ہیں، لیکن ماضی کی طرح اس بار بھی ہم اتحاد و یکجہتی کے ذریعے تمام چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔
روس میں صدارتی انتخابات اٹھارہ مارچ کو ہوئے تھے جس میں ولادی میر پوتین چھیتر فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہوئے۔
وہ آئندہ چھے برس تک ملک کے صدر رہیں گے تاہم آئین کے تحت وہ دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

ٹیگس