May ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • چین کا ایران کے ساتھ سیاسی اوراقتصادی تعلقات کو جاری رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد جہاں دنیا کے تقریبا سبھی ممالک نے امریکی اقدام کی مذمت کی وہیں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے جمعہ کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی کے باوجود ہم ایران کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو جاری رکھیں گے۔.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین عالمی قوانین کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو جاری رکھیں گے.

شوانگ نے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے شام پر حالیہ میزائلی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ممالک سے علاقے میں امن اور سلامتی کی فراہمی کے لئے صبر و تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں.

 

ٹیگس