پاکستان اور امریکا کے تعلقات بدستور کشیدہ
May ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بہتربنانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوتی نظر آ رہی ہیں۔
پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں تلخی آتی جارہی ہے اور کوششوں کے باوجود اس میں بہتری نہیں آ رہی ہے۔
امریکی پابندیوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے والی کمیٹی کا دہشتگرد عمر خراسانی پر پابندیاں ہٹانا تشویشناک ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر خارجہ بھی اقامہ زدہ نکلے، جب بجٹ کے لیے راتوں رات وزیر بن جاتے ہیں تو وزیر خارجہ کیوں نہیں بنایا جارہا، جلد ازجلد وزیر خارجہ تعینات کیا جائے۔