کیوبا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ 110 افراد ہلاک
May ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۱ Asia/Tehran
کیوبا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک ہوگئے۔
کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہوانا شہر کے جوزمارتی ایئرپورٹ سے بوئنگ 737 نے پرواز کی جس میں 104 مسافروں سمیت عملے کے 9 ارکان سوار تھے تاہم طیارہ کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 110 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا جب کہ امدادی ادارے بھی وہاں پہنچ گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک ڈومیسٹک فلائٹ تھی جو کہ ہوانا سے ہولگن سٹی کی طرف جارہی تھی تاہم بدقسمتی سے ایئرپورٹ سے پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے میں 3 افراد زندہ بچ گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔