وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں میدورو کی کامیابی
May ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں نیکولس میدورو اڑسٹھ فیصد ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر چھے سال کیلئے اس ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔
ایسو شیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کی قومی انتخابی کونسل نے کہا ہے کہ نیکولس میدورو سڑسٹھ اعشاریہ سات فیصد ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر وینزویلا کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان انتخابات میں ان کے مد مقابل ہنری فالکون نے اکیّس اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کئے۔
وینزویلا میں انتخابات اتوار کے روز منعقد ہوئے۔ انتخابات میں دو کروڑ، پانچ لاکھ افراد حق رائے دہی رکھتے تھے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے اور تقریبا تین لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔