روسی کا چار بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
روسی نے ایٹمی آبدوز کے ذریعے چار بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
روسی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا یہ تجربہ شمال مغربی روس کے سمندروں میں تعینات یوری دولگوروکی ایٹمی آبدوز سے کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل مشرقی بعید میں واقع روسی جزیرے کامچاتکا میں اپنے اہداف پر لگے۔
کہا جا رہا ہے کہ بولاوا نامی یہ میزائل بیک وقت ایک سو پچاس ٹن وزنی دس وار ہیڈز، دس ہزار کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔