May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی حکومت پر فلسطینیوں کا خوف طاری

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر عالمی ردعمل کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کابنیہ کے تمام اجلاس زیر زمین پناہ گاہوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل دس کے مطابق یہ فیصلہ حماس کے رہنما یحی السنوار کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے کہ غزہ کے محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں فوجی اقدامات کرنا فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے تمام اجلاس بیت المقدس میں قائم  کرائسس مینیجمنٹ کے زیر زمین بنکر میں کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کے پراسیکورٹر جنرل نے کہا ہے کہ بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم نئے چیف انوسٹی گیٹر آف پولیس کا تعین نہیں کرسکتے۔
اسرائیلی پولیس کے موجودہ چیف انوسٹی گیٹر رونی شیخ کے عہدے کی مدت دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں ختم ہو جائے گی اور کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم خفیہ طریقے سے اپنے ایک حامی کو عہدے پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس