کشن گنگا ڈیم سے متعلق پاکستانی تحفظات ناکافی
عالمی بینک نے پاکستان کے شکایات اور شواہد کو ناکافی قرار دے کر کشن کنگا ڈیم کی تعمیر مسترد کردیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق عالمی بینک نے کشن گنگا ڈیم سے متعلق پاکستان کی شکایات اور تحفظات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ - طاس معاہدے کے ضامن کی حیثیت سے عالمی بینک کا کردار نہایت محدود ہے جس کی وجہ سے پاکستان تنازعہ کے حل کے لیے ہونے والی ملاقات بغیر اتفاق رائے کے اختتام پذیر ہوگئی ہے۔
ترجمان عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد نے 21 اور 22 مئی کو عالمی بینک کی سی ای او کرسٹینا جورجیوا سے ملاقات کی اور ہندوستان کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے تحفظات سے آگاہ کیا تاہم تنازعات اور اختلافات کے حل کے لیے عالمی بینک کا کردار نہایت مختصر ہے اس لیے یہ ملاقات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئی تاہم عالمی بینک پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور اپنی ذمہ داریاں نہایت شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے نبھاتا رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 1960 میں دریائے سندھ اور دیگر دریاؤں کا پانی منصفانہ طور تقسیم کرنے کے لیے ’سندھ - طاس‘ معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے ضامن میں عالمی بینک بھی شامل ہے۔