May ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • وینزویلا کا امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

وینزویلا نے امریکی سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے دو اعلٰی ترین امریکی سفارت کاروں ٹوڈروبنسن اور برائن ناانیوس کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ دونوں سفارت کاروں پر وینزویلا کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات ہیں۔

دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولاس مادورو نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدری کا حکم امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دیا۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے حالیہ انتخابات میں صدر نکولاس نے 68 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مخالف امیدوار کو صرف 21 فیصد ووٹ ملے تھے۔

ٹیگس