May ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • ہیوسٹن یونیورسٹی میں نکی ہیلی کی تقریر کے دوران ہنگامہ

امریکی شہر ہیوسٹن یونیورسٹی کے طلبا نے صیہونی حکومت کے لئے واشنگٹن کی حمایت پر احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کی تقریر کے دوران زبردست نعرے بازی کی۔

ہیوسٹن یونیورسٹی کے طلبا نے صیہونی حکومت کی حمایت میں اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کے بیانات پر احتجاج کرتے ہوئے انہیں تقریر نہیں کرنے دی اور ان کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کی حمایت کرنے کی بنا پر انہیں مجرم قرار دیا-

امریکی شہر ہیوسٹن کی یونیورسٹی کے طلبا نے نکی ہیلی کی تقریر روک دی-

احتجاج کرنے والے طلبا اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور نکی ہیلی کو خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ تمہارا ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہے-

فلسطین کے حامی امریکی طلبا نے ہیوسٹن یونیورسٹی میں بھی ایک بیان جاری کر کے فلسطینیوں کے سلسلے میں نکی ہیلی کی نسل پرستانہ اور مخاصمانہ پالیسیوں کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو نظر انداز کرنا کسی بھی صورت میں صحیح نہیں ہے-

ٹیگس