میانمار میں فوج کے ہاتھوں ہندوؤں کا قتل عام
May ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اعلان کہاہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہی ہندووں کا بھی قتل عام کیا ہے
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کے صوبہ راخین میں فوج نے روہنگیا مسلمانوں کےساتھ ہی بہت سے ہندوؤں کا بھی قتل عام کیا ہے ۔
یاد رہے کہ میانمار میں انتہا پسند بدھسٹوں اور فوج کے حملوں میں ہزاروں بے گناہ روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوئے ہیں جن میں چھوٹے بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ لاکھوں روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کے مہاجرت پر مجبور ہوگئے ۔ سات لاکھ روہنگیا مسلمان صرف بنگلادیش میں پناہ گزین ہوئے ہیں جو انتہائی کسمہ پرسی کے عالم میں زندگی گزاررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار فوج کو قرار دیا ہے