جنگ یمن میں برابر کے شریک ہیں، برطانوی وزیر خارجہ کا اعتراف
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اس بات کا اعتراف اور انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک بھی سعودی عرب کے ساتھ جنگ یمن میں شریک ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے خود اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ جنگ یمن میں شریک فوجیں سعودی اتحاد سے نہیں بلکہ براہ راست لندن سے احکامات حاصل کرتی ہیں۔
ماہرین کا مطابق برطانوی وزیر خارجہ کے بیان کا واضح مطلب یہ ہے کہ برطانیہ جنگ یمن کی براہ راست کمان کر رہا ہے۔
بورس جانسن نے کہا کہ انہوں نے سترہ مئی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بات کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ لندن سعودی عرب کی سیکورٹی کا پابند ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ کی شہہ پر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کی مکمل ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔
یمن پر سعودی جارحیت کا مقصد اس ملک میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔ تاہم یمنی عوام اور فوج کی استقامت کے نتیجے میں اس کا ایک بھی مقصد پورا نہیں ہوسکا ہے۔