Jun ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • کینیڈا نے بھی امریکہ کے خلاف شکایت دائر کردی

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نئے امریکی تجارتی ٹیرف کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں باضابطہ شکایت دائر کردی گئی ہے۔

ڈوئچے وولے ریڈیو کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹینا فری لینڈ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اوٹاوا نے اپنی شکایت میں عالمی تجارتی تنظیم سے نئے امریکی تجارتی ٹیرف اور نیفٹا معاہدے کے بارے میں امریکی موقف کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔اس بیان میں کہاگیا ہے کہ حکومت کینیڈا نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلمونیم پر عائدکی جانے والی ڈیوٹی کے مقابلے میں امریکہ سے درآمد کی جانے والی بارہ ارب آٹھ سو ملین کی تجارتی اشیا پر ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کینیڈا کو چاہیے کہ وہ امریکی مصنوعات کے لیے اپنی منڈیوں کے دروازے کھول دے اور اس راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے۔

ٹیگس