Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: ہری پور میں انتخابی بے ضابطگی کے کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو الکیشن کمیشن میں طلب کرلیا گیا

پاکستان الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں انتخابی بے ضابطگی کے کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو طلب کرلیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ایک کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو طلب کرلیا ہے۔

خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مختلف کیسوں کی سماعت 10 دسمبر کو کرے گا اور اس سلسلے میں کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب کی انتخابی بے ضابطگیوں کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی، جس میں جعل سازی اور فارم 47 فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی ڈی ایم او ایبٹ آباد کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمٰن کی ڈی ایم او ڈیرہ غازی خان کے حکم کے خلاف اپیل پر بھی سماعت مقرر کی ہے۔

پی پی 269 مظفرگڑھ کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ری کاؤنٹنگ اور ری پولنگ کی درخواست بھی شامل ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us:FacebookXinstagram tiktok whatsapp channel

ٹیگس