Jun ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ

بین الاقوامی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں دیگر ممالک میں امریکی ڈرون حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیمسن تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما کےآٹھ سالہ دور میں پاکستان، یمن، صومالیہ سمیت دیگر ملکوں میں 5 سو 50 ڈرون حملے کئے گئے۔

تاہم ٹرمپ کے پہلے سال کے دوران ہونے والے ڈرون حملوں کی تعداد 80 رہی جو اوباما دور میں ہر سال ہونے والے حملوں کی اوسط سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان،افغانستان اور دوسرے ملکوں پر ہونےوالے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف ان ممالک کے عوام نے زبردست احتجاج کیا اور ان حملوں کو ملک کی آزادی اور خودمختاری کے خلاف قرار دیا۔

 

ٹیگس