Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • جرمنی سے امریکی ہتھیار ہٹانے کا مطالبہ

امن کی حامی تنظیموں نے مظاہرے کرکے جرمنی میں نصب امریکی ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق امن کی حامی تنظیموں کی اپیل پر ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف نعرے بھی لگار ہے تھے۔ مظاہرین نے صوبہ رائیلینڈ پلاٹینیٹ کے بوشل ائیر بیس میں نصب امریکی ایٹمی ہتھیاروں کو فوری طور پر جرمنی سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی ہتھیاروں کی تنصیب اور پورٹ ایبل سسٹم کی تیاری سے متعلق نیٹو کی اسٹریٹیجی ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری، نگہداشت اور استعمال پر پابندی کے عالمی قوانین کے منافی ہے۔جرمنی میں امریکی ہتھیاروں کی موجودگی کے خلاف عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے متعدد بار اعتراضات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

ٹیگس